وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں ان دونوں ایکٹ میں ترمیم کو منظوری دی گئی ہے اور دونوں ایکٹ راجیہ سبھا میں زیرالتوا ہیں ۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میٹنگ میں ہوئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون سے انڈین میڈیکل ایجوکیشن سسٹم میں ضروری اصلاحات کو یقینی بنایاجائیگا، اس سے عام لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے شفافیت اور جوابدہی طے ہوگی ۔
طبی شعبہ سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کو منظوری دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کمیشن ملک کے سبھی حصوں میں کفایتی حفظان صحت کی خدمات کی دستیابی کو فروغ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین میڈیکل سسٹم سے متعلق تعلیمی اداروں کے تعلیمی معیار، تجزیہ اور منظوری سے متعلق کام کو سہل بنانے کے لیے کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ این سی آئی ایم کی تشکیل کا اصل مقصد مناسب تعداد میں پیشہ ور ڈاکٹروں کی دستیابی اور انڈین میڈیکل نظام میں طبی خدمات کے سبھی پہلوؤں میں اعلی اخلاقی معیارات کو فروغ دینا ہے ۔