قومی دارالحکومت دہلی میں ایمیزون کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کے لئے دو روزہ سیمبوف پروگراممنعقد کیا گیا۔
اس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایمیزون انڈیا کے ملکی سربراہ امیت اگروال سے بات چیت کرتے ہوئے ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس نے کہا کہ 'عالمی آن لائن خوردہ فروش (ایمیزون ) بھارت کے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو ڈیجیٹلائز کرنے میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس ڈیجیلائزیشن تجزیہ نگار اس اعلان کو اہم بتارہے ہیں کیونکہ خوردہ فروش چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباریوں کے لیے اکثر تعاون نہیں کرتے۔
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے مذکورہ احکامات پر ایمیزون اور والمارٹ کی ملکیت والی فلپ کارٹ کے ذریعہ مسابقتی قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
بیزوس نے بھارت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ڈیجیٹلائز کرنے میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم ابھی یہ کام شروع کر رہے ہیں کیونکہ جب کوئی کام کرتا ہے تو آپ کو اس پر خوش ہونا چاہئے'-
ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس مزید پڑھیں : 'کوفی ڈے انٹرپرائیزز' کا بی ایس ای اور این ایس ای سے معطلی کا امکان
سیمبوف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لئے ایک باہمی تعاون کی حیثیت رکھتا ہے اور سینئر صنعت کاروں کی شرکت کو یقینی بتاتا ہے۔ جبکہ امیزن کے اعلی عہدیدار جیسے امت اگروال آن لائن خوردہ فروشوں کی مصنوعات ، خدمات اور پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون پر چھوٹے کاروباری مالکان سے بھی خطاب کیا۔
بیزوس نے یہ بھی کہا کہ ایمیزون کا مقصد بھارت میں اپنی تمام مصنوعات کی ترسیل جون تک پلاسٹک سے پاک کرنا ہے۔