اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amanatullah Khan Suffered a Heart Attack: امانت اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا، اسپتال منتقل

اوکھلا کے ایم ایل اے اور عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ خان Amanatullah Khan کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امانت اللہ خان کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں کارڈیک آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو جمعہ کی رات گیارہ بجے دل کا معمولی دورہ پڑا تھا۔ ہفتہ کو ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی۔ Amanatullah Khan suffered a heart attack

امانت اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا، اسپتال منتقل
امانت اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا، اسپتال منتقل

By

Published : Apr 9, 2022, 8:45 PM IST

اہل خانہ کے قریبی لوگوں کے مطابق امانت اللہ خان جمعہ کی رات اچانک بیمار ہو گئے۔ بغیر کسی تاخیر کے اسے قریبی اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا امانت اللہ کو معمولی دل کا دورہ پڑا ہے۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہفتہ کو دن کے وقت AAP ایم ایل اے کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔Amanatullah Khan suffered a heart attack

ان کی حالت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ ایم ایل اے کو اسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا۔ امانت اللہ خان دہلی اسمبلی میں مسلسل دوسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ دہلی وقف بورڈ کے منتخب چیئرمین بھی ہیں۔ حالانکہ دہلی وقف بورڈ 4 ممبران ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا اعلان کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امانت اللہ خان دہلی اسمبلی میں مسلسل دوسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ دہلی وقف بورڈ کے منتخب چیئرمین بھی ہیں۔ حالانکہ دہلی وقف بورڈ 4 ممبران ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا اعلان کر چکے ہیں۔ امانت اللہ خان کا تنازعات سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے سال 2015 میں دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار برہم سنگھ کو 60,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ تب سے، وہ مسلسل کسی نہ کسی معاملے کو لے کر سرخیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے سال 2013 میں رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی سے بھی الیکشن لڑے تھے۔ جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس الیکشن میں وہ صرف 3600 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔ اس کے بعد، سال 2015 میں، وہ ایل جے پی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے اور اوکھلا سیٹ سے الیکشن لڑے، جس میں وہ بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:High Court seeks stand of LG: امانت اللہ خان کی چیئرمین شپ کا معاملہ عدالت پہنچا



ABOUT THE AUTHOR

...view details