دارالحکومت دہلی میں بی جے پی رہنما کپل مشرا کے موجپور دورے اور بیان کے بعد سے ہی مشرقی دہلی کے موجپور، کردمپوری، نور الٰہی، بھجنپورا، چاند باغ، گھونڈا، بابر پور سمیت کبیر نگر کے علاقوں میں ماحول پر کشیدہ رہا۔
مشرقی دہلی کے متعدد علاقوں میں ماحول کشیدہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف مظاہرین اور حمایت میں اترے شرپسندوں کے درمیان گزشتہ روز زبردست تصادم ہوا جس میں کچھ شر پسند عناصر نے کئی دکانیں گاڑیوں سمیت پاس کے پپٹرول پمپ کو نذر آتش کردیا۔
اس واقعے کے بعد شر پسندوں نے گھر میں محفوظ لوگوں کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے لگے، جس کے بعد لوگوں پولیس کو اطلاع دی، لیکن پولیس خود تماشابین بنی رہی۔
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف مظاہرین اور حمایت میں اترے شرپسندوں کے درمیان گزشتہ روز زبردست تصادم ہوا جس میں کچھ شر پسند عناصر نے کئی دکانیں گاڑیوں سمیت پاس کے پپٹرول پمپ کو نذر آتش کر دیا پورے دن کے معاملے کے بعد شام میں موقع واردات پر پہنچے دہلی کے نو منتخب رکن اسمبلی نے اس واقعے کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے لگے۔
کچھ دیر احتجاج کرنے کے بعد موجودہ رکن اسمبلی لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ جہاں بھی ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہاں پولیس اہلکار کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
اس معاملے میں کئی لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔