اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hate Speech Against Muslim Community: مسلم کمیونٹی کے قتل عام کی اپیل کا الزام بے بنیاد، دہلی پولیس - Hate speech against the Muslim community

دہلی کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایشا پانڈے نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کے دہلی پولس کا موقف پیش کیا اور کہا کہ 'راجدھانی میں منعقدہ 'دھرم سنسد' پروگرام میں مسلم کمیونٹی کے خلاف قتل عام کی اپیل کرنے کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ No Hate Speech Was Made against the Muslim Community

مسلم کمیونٹی کے قتل عام کی اپیل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں
مسلم کمیونٹی کے قتل عام کی اپیل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں

By

Published : Apr 14, 2022, 11:06 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولس نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کرکے بتایا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں قومی راجدھانی میں منعقدہ 'دھرم سنسد' پروگرام میں مسلم کمیونٹی کے خلاف قتل عام کی اپیل کرنے کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ اس لیے اس سے متعلق معاملہ بند کر دیا گیا ہے.No Hate Speech Was Made against the Muslim Community

ساؤتھ ایسٹ دہلی کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایشا پانڈے نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے دہلی پولس کا موقف پیش کیا ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کی بنیاد پر متعلقہ ویڈیو کلپس اور دیگر مواد کی مکمل چھان بین کی گئی ہے۔

تحقیقات میں الزام کے مطابق ایسے حقائق سامنے نہیں آئے ہیں جن کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کسی خاص برادری کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ حلف نامہ میں تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پروگرام میں کسی خاص مذہب کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے کسی طرح کے الفاظ استعمال نہیں کیے گئے۔

حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولس نے اپنی طرف سے شکایت کو بے بنیاد اور فرضی قرار دیتے ہوئے کیس بند کر دیا ہے۔No Hate Speech Was Made against the Muslim Community

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ گزشتہ سال 19 دسمبر کو گووند پوری میٹرو اسٹیشن کے قریب بنارسی داس آڈیٹوریم میں ہندو یووا واہنی کی جانب سے منعقدہ دھرم سنسد پروگرام میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ دہلی پولیس کے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں کسی گروہ، برادری، نسل، مذہب یا عقیدے کے خلاف نفرت کا اظہار نہیں کیا گیا۔

حلف نامے میں دہلی پولس نے کہا ہے کہ تقریر میں وہ الفاظ استعمال نہیں کیے گئے، جن سے یہ مطلب نکالا جائے کہ کسی بھی مذہب، ذات یا نسل کے درمیان ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details