اردو

urdu

ETV Bharat / state

دنیا بھر کے سوشل سائنسدانوں کی جانب سے جے این یو حملے کی مذمت - abvp attack on jnu

دنیا بھر کے 50 سے زائد معروف سوشل سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں نقاب پوش طلبہ کے بہیمانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

جے این یو حملے کی مذمت
جے این یو حملے کی مذمت

By

Published : Jan 6, 2020, 6:41 PM IST

برطانیہ، امریکہ، کناڈا، جاپان اور جنوبی افریقہ کی یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دینے والے پروفیسروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اس واقعہ کی مذمت کی۔

ان میں آکسفورڈ یونیورسٹی، ییلے یونیورسٹی، جان ہوپکِنس یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی، ٹورنٹو یونیورسٹی، کیوٹو یونیورسٹی کے پروفیسر شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جے این یو ملک کی ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے اور گذشتہ کئی دنوں سے طلبہ فیس میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے منسلک طلبہ نے مبینہ طور پر طلبہ اور اساتذہ کو ہوسٹل اور کمروں میں گھس کر زدو کوب کیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے اور انھیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلر ایم جگدیش کمار اور رجسٹرار پرمود کمار کو استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ وہ لاء اینڈ آرڈر قائم رکھنے میں ناکام ہو گئے۔

زخمی طلبہ اور استاتذہ کے مفت علاج اور واقعہ کی تفتیش کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ بیان میں دستخط کرنے والوں میں پارتھ چٹرجی، وینا داس روہنی، ڈیسوجا، اکشے تنکھا، نَینِکا ماتھر، روچی چترویدی، روہت ڈے وغیرہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details