اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farm Laws Repealed: تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان

گرونانک جینتی کے موقع پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے (Farm Laws Repealed) کا اعلان کیا ہے جس کا کسان رہنماؤں خیر مقدم کیا ہے۔

تینوں زرعی قوانین واپس
تینوں زرعی قوانین واپس

By

Published : Nov 19, 2021, 9:33 AM IST

Updated : Nov 19, 2021, 4:48 PM IST

نئی دہلی: گرونانک جینتی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ جس کا کسان رہنماؤں نے پرزور طریقے سے خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج میں اپنے ہم وطنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری کوشش میں ضرور کوئی کمی رہ گئی ہو گی جو میں اپنے کچھ کسان بھائیوں کو اپنی جانب راغب نہیں کرسکی۔ آج گرونانک دیو کا مقدس تہوار ہے۔ یہ وقت کسی پر الزام لگانے کا نہیں ہے۔ آج پورے ملک کو بتانے آیا ہوں کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا آئینی عمل شروع ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے تحریک پر بیٹھے لوگوں سے پرکاش پرو پر گھر واپسی کی اپیل کی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ زرعی منڈیوں کو جدید بنانے کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ پی ایم نے کہا کہ کئی ذرائع سے کسانوں کو قوانین کی وضاحت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ لیکن وہ سمجھ نہ سکے۔ حالانکہ ہم نے کسانوں کی باتوں اور ان کے موقف کو سمجھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کسانوں کا جن قوانین پر اعتراض تھا حکومت نے ان قوانین کو سمجھنے کی پوری کوشش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسان ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہم نے کسانوں کو دیکھتے ہوئے ایم ایس پی میں اضافہ کیا بلکہ ریکارڈ سرکاری خرید مراکز بھی بنائے۔ ہماری حکومت کی طرف سے کی جانے والی اشیاء کی خریداری نے گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں

Last Updated : Nov 19, 2021, 4:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details