منموہن سنگھ نے کہا کہ 'بھارتی معیشت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے لیکن مودی حکومت کی اقتصادی بدنظمی کے سبب یہ کساد بازاری سے دو چار ہے۔'
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ 'ملک کا اقتصادی بحران بدنظمی کا شکار ہوا ہے۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں کسی طرح کی سیاست کیے بغیر ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کی کوشش کرنا چاہیے کیونکہ ملک طویل اقتصادی بحران کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔'
منموہن سنگھ نے کہا کہ 'سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو 0.6 فیصد ہوئی ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ہماری معیشت نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیدا ہونے والی انسانی غلطیوں سے باہر نکل نہیں پائی ہے۔'