دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں سرکردہ مسلم شخصیات کی جانب سے مسلم مہا پنچایت کے انعقاد کی تیاری کی جا رہی ہے۔یہ مسلم مہا پنچایت 29 اکتوبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں اہتمام کیا جائے گا۔مسلم مہا پنچایت میں سیاسی مفادات کو قطعی نظر رکھ کر ملک کے موجودہ حالات پر بات کی جائے گی۔
اس پریس کانفرنس میں بریلی سے دہلی آئے مولانا توقیر رضا نے بتایا کہ ہم کسی فرقہ خاص کے لیے کام نہیں کر رہے بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لیے اور اس سے بڑھ کر اپنے وطن عزیز میں اتحاد اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے، ملک میں نفرتوں کا جو بازار گرم ہے اسے ختم کرنے کے لیے مہا پنچایت منعقد کرنے جا رپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس مہا پنچایت میں برادریوں سے اوپر اٹھ کر تمام سیاسی جماعتوں سے اوپر اٹھ کر تمام مسلکوں سے اوپر اٹھ کر اور تمام بٹواروں سے اوپر اٹھ کر شریق ہونا ہے انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی شناخت کے ساتھ اس مہا پنچایت میں شامل ہوں کیونکہ آج اس ملک میں ہماری شناخت خطرے میں ہے اسے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔