مشاعرہ میں مہمانان خصوصی کے طور پر حاجی تاج محمد(وائس چیئرمین اردو اکادمی دہلی) حکیم امام الدین ذکائی (نیلم دواخانہ سیلم پور) مولانا نیاز احمد قاسمی (سرائے خلیل) حاجی شمشاد احمد انصاری (سرائے خلیل) جاوید رحمانی (ایڈیٹر روزنامہ سائبان دہلی) آصف انصاری (جسولہ دہلی) وغیرہ نے شرکت کی۔
جب کہ معززین میں مفتی منصور احمد قاسمی (ڈائریکٹر سینٹ حمیرہ پبلک اسکول، ابوالفضل) آدیش تیاگی حاجی عبدالستار وغیرہ موجود تھے۔ محفل رونق انس سیفی (مالک ہوٹل آئی سیز) تھے۔ مشاعرہ میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر اختر الواسع (وائس چانسلر مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور) کو شرکت کرنا تھا لیکن وہ کسی مصروفیت کی وجہ سے اس میں شرکت نہیں کرسکے۔