مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر سید فاروق ڈائریکٹر تسمیہ ایجوکیشن آل انڈیا ویلفیئر سوسائٹی نے کی جبکہ طارق امین علیگ صدر سینئر سٹیزن ایسوسی ایشن، جامعہ نگر اور مشہور شاعر سید راشد حامدی سکریٹری سید حامد علی ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی بحیثیت مہمان شریک تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید فاروق نے صدارتی خطاب میں کونسلر عبدالواجد خان کو کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ آپ نے سرسید کی یاد میں کل ہند مشاعرہ منعقد کرکے سرسید کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا۔
وہیں خالد رشید علیگ نے کہا کہ ہم لوگ مصلح قوم سرسید احمد خان کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھائیں، یہی ان کے لے سچا خراج عقیدت ہوگا۔
مشاعرے میں شریک ممتاز شعرا کا کلام ملاحظہ کریں۔
تابش مہدی
زخم سینے پے اگر ہم بھی دکھانے لگ جائیں
رستم وقت ترے ہوش ٹھکانے لگ جائیں
الطاف ضیا
اپنے جلتے ہوئے سینے کی دوا چاہتے ہیں
کوفہ والے بھی مدینے کی ہوا چاہتے ہیں
معین شاداب
میں اس لیے بھی ذرا اس سے کم ہی ملتا ہوں
بہت ملو تو محبت سی ہونے لگتی ہے
اعجاز پاپولر میرٹھی