اردو

urdu

All India Mushaira Held in Shaheen Bagh: شاہین باغ کل ہند مشاعرہ میں زبردست بھیڑ

By

Published : Mar 28, 2022, 5:36 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کانگریس کے سرگرم سماجی کارکن ہدایت اللہ جینٹل کی کاوشوں سے 'کل ہند مشاعرہ' کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف شاعر و شاعرات نے اپنے کلام سے سامعین سے خوب دادوتحسین حاصل کی۔ All India Mushaira Held in Shaheen Bagh

all-india-mushaira-held-in-shaheen-bagh
شاہین باغ کل ہند مشاعرہ میں زبردست بھیڑ

شاہین باغ کے چالیس فٹا روڈ پر منعقد مشاعرہ میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، کانگریس سینیئر رہنما طارق انور، سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ، دہلی پردیش کانگریس صدر انل کمار چودھری سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور ملی شخصیات نے شرکت کی۔ All India Mushaira Held in Shaheen Bagh

ویڈیو


اردو علاقہ ہونے کی وجہ سے مشاعرہ میں لوگوں کا زبردست ہجوم رہا۔ مشاعرہ کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ اردو کے سابق سربراہ شہپر رسول اور نظامت اسماعیل نذر نے کی۔ مشاعرے کے دوران اختر اعظمی کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ مشاعرہ کے آغاز رات نو بجے ہوا اور دیر شب دو بجے تک جاری رہا۔ Mehfil e Mushaira Held in Shaheen Bagh


جن شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں اعجاز پاپولر میرٹھ، ہاشم فیروز آبادی ،اعجاز انصاری، اختر اعظمی، تنویر جلالپوری، انادہلوی، نکہت امروہوی، سریتا جین، جیوتی ترپاٹھی وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details