دہلی:ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آل انڈیا مومن کانفرنس کے ریاستی صدر محمد عمران انصاری سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ملک کی آزادی میں کل ہند مومن کانفرنس ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ایسے میں ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ترنگا یاترا نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے بلکہ ہر برس مومن کانفرنس آزادی کے اس تہوار کو پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتی آ رہی ہے۔
وہیں آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر فیروز احمد انصاری نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سے ملک کی آزادی میں مومن کانفرنس نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے دوران انصاری برادری سے بھارت میں ہی رکنے کی اپیل مومن کانفرنس نے ہی کی تھی جس کی بدولت 60 فیصد انصاری سماج اسی ملک میں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مومن کانفرنس ہی تھی جس نے ٹو نیشن تھیوری کی مخالفت کی اور اپنے ملک عزیز میں ہی زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔