اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشاورت صدر نے راجناتھ سنگھ سے بھارتی فوج کے ذریعہ اسپتال بنانے کا مطالبہ کیا - آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد

مشاورت صدر نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ خود اس بات کو قبول کر رہے ہیں کہ کورونا کے باعث دہلی میں حالات بے حد خراب ہیں۔ اس لیے انہیں دہلی کے سینٹرل زون اور شمال مشرقی دہلی کے رام لیلا گراونڈ میں بھارتی فوج کے ذریعہ میک شفٹ اسپتال بنانا چاہیے۔

مشاورت صدر نے راجناتھ سنگھ سے بھارتی فوج کے ذریعہ اسپتال بنانے کا مطالبہ کیا
مشاورت صدر نے راجناتھ سنگھ سے بھارتی فوج کے ذریعہ اسپتال بنانے کا مطالبہ کیا

By

Published : Apr 26, 2021, 4:33 PM IST

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو خط لکھ کر دہلی میں کورونا وائرس سے بگڑتے ہوئے حالات پر قابو پانے کے لیے فوج کے ذریعے اسپتال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشاورت صدر نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ خود اس بات کو مان رہے ہیں کہ کورونا کے باعث دہلی میں حالات بے خراب ہیں۔ اس لیے انہیں دہلی کے سینٹرل زون اور شمال مشرقی دہلی کے رام لیلا گراونڈ میں بھارتی فوج کے ذریعے میک شفٹ اسپتال بنائے جائیں۔

مشاورت صدر نے راجناتھ سنگھ سے بھارتی فوج کے ذریعہ اسپتال بنانے کا مطالبہ کیا
انہوں نے مزید کہا کہ اگر رام لیلا گراونڈ میں ان اسپتال کو بنانے میں کچھ دشواریوں کا سامنا ہو تو دہلی میں سرکاری اسکولوں کی بھی کمی نہیں ہیں جہاں اس طرح کے انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
نوید حامد نے مزید کہا کہ نہ صرف دہلی میں بلکہ ریاست اتر پردیش میں بھی اس طرح کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور یہ تب تک ممکن نہیں ہے جب تک مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ اس کا حکم نہیں دیتے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج کے لیے میک شفٹ اسپتال بنانا کوئی بڑی بات نہیں ہے بلکہ اگر انہیں حکم دے دیا جاتا ہے تو وہ دو دن میں ہی اسپتال تیار کر دیں گے اور فوج کے پاس وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈز کی کمی بھی نہیں ہے اس سے ملک میں کورونا سے ہو رہی اموات کی تعداد میں کمی آ سکتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details