جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ہاسٹل دستور اور فیسوں میں اضافے کو لے کر جے این یو کیمپس میں ہو رہے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ اب جنتر منتر تک پہنچ گیا ہے، اس کے ساتھ ہی آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بھی جے این یو طلبا کے مطالبے کو جائز بناتے ہوئے، ان کی حمایت میں جنتر منتر پر مظاہرہ کیا ۔
آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا جنتر منتر پر احتجاج - جے این یو کیمپس میں ہو رہے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ اب جنتر منتر تک پہنچ گیا ہے
جے این یو طلبا کی حمایت میں آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے جنتر منتر پر پر زور مظاہرہ کیا

اس دوران آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ممبر سمن نے جنتر منتر پر ہونے والے مظاہرے سے متعلق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرے کے دو پہلو ہیں، پہلا جے این یو انتظامیہ کی طرف سے ہاسٹل کے فیسوں میں اضافہ دوسرا پولیس کی طرف سے احتجاج کر رہے طلبہ سے بد سلوکی، ان پر لاٹھی چارج، اور انتظامیہ سے ملنے کی اجازت نہ دینا، جس پر یہ احتجاج کیا جا رہا ہے ۔
طالب علم سمن نے کہا کہ طلباء کے ذریعہ کیا جارہا احتجاج میں آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے اور جے این یو طلباء سے ان کا مشورہ ہے کہ اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں، جب تک جے این یو انتظامیہ کے طرف سے ہوسٹل کی اضافہ فیس واپس نہیں لیا جاتا ہے۔