اردو

urdu

ETV Bharat / state

Govt System سرکاری نظام پر لوگوں کا اعتماد بڑھانا تمام سرکاری ملازمین کی ذمہ داری: وزیر اعظم - etv bharat urdu news

وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے نیشنل ٹریننگ کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی ادارے سب سے اہم مقامات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ کئی دہائیوں تک حکومت میں کام کرنے والے اہلکاروں کی پرورش کرتے ہیں۔ Govt System

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 12, 2023, 9:01 AM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں پہلے نیشنل ٹریننگ کنکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس کبھی بھی باصلاحیت ، مخلص اور پرعزم عہدیداروں کی کمی نہیں رہی ہے جس طرح فوج کے ادارے نے عوام کی نظروں میں بے مثال ساکھ قائم کی ہے اسی طرح تمام سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مزید بڑھائیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ایسی مثالیں دیتے ہوئے سرکاری کاموں کی خدمت کا رجحان، عام آدمی کی امنگوں کو پورا کرنے میں ملکیت، درجہ بندی کو توڑنے اور تنظیم میں ہر شخص کے تجربے کو استعمال کرنے کی ضرورت، عوامی شرکت کی اہمیت، نظام کو بہتر بنانے اور جدت طرازی کا جذبہ جیسے پہلوؤں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ ماڈیولز کو اس طرح تیار کیا جانا چاہیے کہ یہ پہلوسرکاری عہدیداروں میں پروان چڑھ سکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹریننگ میں حکمرانی کی اپروچ کو بھی شامل کیا جانا چاہیے اور عہدیداروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پرانا نقطہ نظر جس میں ٹریننگ اداروں میں پوسٹنگ کو سزا کے طور پر دیکھا جاتا تھا ، اب تبدیل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی ادارے سب سے اہم مقامات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ کئی دہائیوں تک حکومت میں کام کرنے والے اہلکاروں کی پرورش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضرورت مند ممالک کو صاف ستھری ٹکنالوجی اور سستے قرضے فراہم کرنا ضروری وزیراعظم مودی

انہوں نے عمودی اور افقی سطحوں اور مراتب کی درجہ بندی کی زنجیروں پر بھی گفتگو کی اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ان پر قابو پائیں اور مراتب سے قطع نظر تجربہ رکھنے والوں کی جستجو کریں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریننگ سے ہر سرکاری ملازم میں عوامی شرکت کی اہمیت پیدا ہونی چاہیے۔ مجمع کو اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے سووچھ بھارت مشن کی کامیابی، خواہش مند اضلاع پروگرام، امرت سروور اور دنیا میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بھارت کے نمایاں حصے کا سہرا عوامی شرکت کو دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹریننگ ہر سطح اور ہر ایک کے لیے ہے اور اس لحاظ سے آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم نے یکساں مواقع فراہم کیے ہیں کیونکہ یہ ہر ایک کو ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی او ٹی کرم یوگی رجسٹریشن 10 لاکھ یوزربیس کے نشان کو عبور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ سسٹم میں لوگ سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم یوگی مشن سرکاری ملازمین کے رجحان، ذہنیت اور اپروچ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ مطمئن اور خوش محسوس کریں، اور اس بہتری کے ضمنی پیداوار کے طور پر، حکمرانی کے نظام میں بہتری آتی ہے۔

انہوں نے کنکلیو کے تمام شرکاء کو دن بھر جاری رہنے والی تقریب کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ قابل عمل تجاویز پیش کریں جس سے ملک میں ٹریننگ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے باقاعدگی سے کنکلیو کے انعقاد کے لیے ایک ادارہ جاتی میکانزم بنانے کی بھی تجویز دی۔ وزیر اعظم کا خطاب ان کے شاندار سیاسی اور انتظامی تجربے سے پیدا ہونے والی بہت سی حکایتوں اور کہانیوں سے بھرپور تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details