وزارت داخلہ کی جانب سے کووڈ وبا کے خلاف پورے ملک میں چلائی جارہی مہم کے تحت نگرانی، کنٹرول اور احتیاط سے متعلق رہنما ہدایات جاری کی گئی ہے۔
اس کے تحت کنٹینمنٹ زون کے باہر احتیاطی اقدامات کے ساتھ اب تمام سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ریاستی حکومتوں کو پہلے کی طرح معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور کنٹرول کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری کی گئی رہنما ہدایات یکم فروری سے نافذ ہوں گی۔ ان میں موٹے طورپر پہلے سے نافذ اقدامات میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ حالانکہ اب سنیما ہال مکمل طورپر کھل جائیں گے، جبکہ پہلے انہیں ناظرین کی نصف تعداد کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔