اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی کے تمام 11 اضلاع 17 مئی تک ریڈ زون میں رہیں گے' - دہلی کے وزیر صحت

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ 17 مئی تک دہلی کے تمام 11 اضلاع ریڈ زون میں رہیں گے۔

'دہلی کے تمام 11 اضلاع 17 مئی تک ریڈ زون میں رہیں گے'
'دہلی کے تمام 11 اضلاع 17 مئی تک ریڈ زون میں رہیں گے'

By

Published : May 2, 2020, 1:56 PM IST

کورونا معاملے کے پیش نظر دہلی کے تمام 11 اضلاع کو مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ اب دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اس تعلق سے ایک بیان دیا ہے۔

ستیندر جین نے کہا ہے کہ 17 مئی تک تمام 11 اضلاع روڈ زون میں رہیں گے۔ دراصل جن اضلاع میں کورونا سے متاثرہ مریض 10 سے زیادہ مل چکے ہیں، انہیں ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کی ہدایت نامہ کے مطابق ریڈ زون میں بھی ریلیف دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب لاک ڈاؤن کی مدت میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details