قومی دارالحکومت دہلی کے ماتا سندری روڈ پر واقع غالب انسٹی ٹیوٹ میں تین روزہ بین الاقوامی غالب سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس تین روزہ سیمینار کا عنوان غالب کی شاعری میں نفی و اثبات رکھا گیا تھا۔
ایوان غالب میں انشراح کا رسم اجراء سیمینار کا آغاز 13 مارچ کی شام میں ہوا جو اپنے تین دن تک مقررہ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے 50 برس مکمل ہونے پر ادارے کی طرف سے گولڈن جوبلی سیلیبریشن کے طور پر تین روزہ بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں غالب کی شاعری اور دیگر اصناف پر متعدد اسکالرز نے اپنے مقالے پڑھے۔
انشراح کے رسم اجراء کی تقریب دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ہیڈ پروفیسر ارتضا کریم، ذاکر حسین دہلی کالج کے سابق پروفیسر ڈاکٹر خالد علوی، جودھپور یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر اختر الواسع، پروفیسر ایس آر قدوائی، غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید رضا حیدر کے دست مبارک سے ادا کی گئی اسی دوران دہلی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی عالیہ کی ایک تنقیدی کتاب انشراح کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔
انشراح کے رسم اجراء کی تقریب دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ہیڈ پروفیسر ارتضا کریم، ذاکر حسین دہلی کالج کے سابق پروفیسر ڈاکٹر خالد علوی، جودھپور یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر اختر الواسع، پروفیسر ایس آر قدوائی، غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید رضا حیدر کے دست مبارک سے ادا کی گئی
دہلی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی عالیہ کی ایک تنقیدی کتاب انشراح کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا خیال رہے کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کا قیام اس سنہ 1969 میں اس وقت کے وزیراعظم اندرا گاندھی، صدر فخرالدین علی احمد اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے ذریعے عمل میں آیا تھا، اس وقت سے غالب انسٹی ٹیوٹ اردو کے فروغ کے لیے مسلسل اپنی خدمات دے رہا ہے۔