اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کیجریوال کو نرسنگھانند کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کرنی چاہیے' - نیشنل سکیورٹی ایکٹ

دہلی کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین علی مہدی نے نرسنگھانند کے گستاخانہ بیان پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی خاموشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

دہلی کانگریس کمیٹی کا اقلیتی شعبہ
دہلی کانگریس کمیٹی کا اقلیتی شعبہ

By

Published : Apr 9, 2021, 5:33 PM IST

علی مہدی اقلیتی شعبہ کے دیگر کارکنان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے پہنچے لیکن وزیراعلی نے ملاقات کرنے سے منع کردیا اور ان کو مصروفیت کا بہانا بنا کر واپس کر دیا۔

دہلی کانگریس کمیٹی کا اقلیتی شعبہ

علی مہدی نے کہا کہ یہ وہی وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے مولانا سعد اور تبلیغی جماعت پر ایک منٹ میں ایف آئی آر درج کرا دی تھی جبکہ گستاخ رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نرسنگھ آنند کے خلاف خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

دہلی کانگریس کمیٹی کا اقلیتی شعبہ

انہوں نے کیجریوال سے سوال کیا کہ کیا وزیراعلی ناگپور کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں؟ انہوں نے ساتھ ہی عاپ پارٹی کے مسلم اراکین اسمبلی پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اگر ہمت اور غیرت باقی ہے تو وزیر اعلیٰ سے پوچھیں کہ اب تک ایف آئی آر کیوں نہیں درج کروائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلی کے دائرہ اختیار میں ہے کہ کوئی بھی شخص فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوشش کرے تو اس پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت فورا ایف آئی آر درج کرائی جائے۔


انہوں نے کہا کہ اس گستاخ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور ملک کے امن و امان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔ اس دہشت گرد کو فورا گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details