دارالحکومت دہلی سے منسلک صنعتی نوئیڈا میں اے ایس ٹی گوتم بدھ نگر اور نوئیڈا پولیس کی مشترکہ مہم میں چیکنگ کے دوران این ٹی پی سی کٹ سے ایک آئیشر کینٹر پکڑی گئی جس میں 250 پیٹی غیرقانونی شراب برآمد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ضبط کی گئی شراب کی قیمت بازار میں پچاس لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے، جبکہ کینٹرکا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔