اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی کورٹ نے معطل ایس ایچ او کی بحالی کا حکم دیا

الہ آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ نوئیڈا سیکٹر 20 کے تھانے سے معطل کیے گئے انچارج انسپکٹر منوج پنت کو اسی تھانے میں بحال کیا جائے۔

انچارج انسپکٹر منوج پنت

By

Published : Aug 2, 2019, 11:19 PM IST

ہائی کورٹ نے ایس ایس پی گوتم بدھ نگر کی جانب سے انسپکٹر منوج پنت کو معطل کیے گئے آرڈر پر اگلی سماعت تک روک لگا دی ہے۔

غور طلب ہے کہ 15 جولائی 2019 کو سماعت کے دوران ہائی کورٹ کی جانب سے ایس ایس پی گوتم بدھ نگر سے اس کیس میں جواب طلب کیا گیا تھا، 30 جولائی 2019 کو سماعت کے دوران کوئی جواب دینے سے قاصر رہنے پر کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی اور 6 ہفتے کے اندر جوابی حلف نامہ کے ذریعے اپنا موقف رکھنے کے لیے کہا۔

ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ (جسٹس مسٹر اشونی کمار مشرا) نے عبوری اسٹے جاری کرکے انسپکٹر منوج پنت کو تنخواہ سمیت تمام قابل ادائیگی فوائد کے ساتھ سابقہ پوزیشن میں سروس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details