نئی دہلی:دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر میں واقع مشہور ملٹی اسپیشلسٹی الشفا اسپتال میں منعقدہ مفت آئی چیک اپ کیمپ کے دوران آئی ٹیسٹ کی سربراہ ڈاکٹر ندھی شرما نے کہا کہ اس کیمپ میں اب تک64;سے زیادہ مریض جانچ کے لئے اچکے ہیں اور ان میں سے سبھی کو جانچ کرکے دوائی دی۔گئی ہے ساتھ ہی ان میں 8مریضوں میں موتیا بند کی تشخیص کی گئی ہے جن کا آپریشن ہونا ہے انہیں دوسرے دن آپریشن کے لئے بلایا گیا ہے اب انہیں کفایت فیس پر آپریشن کیا جائے گا۔
الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر عبد الناصر نے کہا کہ الشفا اسپتال جامعہ نگر میں واحد بڑا اسپیشلسٹی اسپتال ہے جو جماعت اسلامی ہند کے تحت چلتا ہے یہ اسپتال مختلف کیمپ لگاتا رہتا ہے ان ہی میں سے ایک موتیابیند کیمپ بھی ہے جو آج لگایا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ ان کیمپ کے ذریعے سے غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جو پیسے خرچ نہیں کر سکتے ہیں۔ ان کیمپ کے توسط سے زیادہ سے زیادہ غریبوں کو فائدہ پہنچانے کا ہدف ہوتا ہے۔ موتیا بیند کیمپ میں 100 مریضوں کو دیکھنے کا ہدف ہے لیکن ابھی تک صرف 64 مریض آئے ہیں جن کا ہمارے ماہرین ڈاکٹروں نے چیک کیا ہے اور انہیں دوائی دی ہے۔