دہلی: دارالحکومت دہلی کے ایوان غالب میں ایک سمینار آل انڈیا شیعہ کونسل کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں قبلہ اول مسجد الاقصٰی کی بازیابی اور صہیونی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی گئی۔ اس دوران فلسطینی عوام کے ساتھ ہو رہی ظلم و زیادتی پر بھی بات کی گئی۔ Seminar on the occasion of Al-Quds Day in Aiwan-e-Ghalib, Delhi
اس موقع پر شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا سید محسن تقوی نے کہا کہ 'مسلمان بیت المقدس کو فراموش نہیں کرسکتے جس دن ہم نے بیت المقدس کو فراموش کردیا تو سمجھئے کہ ہم نے اپنے دین کو فراموش کر دیا۔ ہم فلسطینی قوم کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کرسکتے اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے انسانیت کو فراموش کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری حکومتیں خائن ہیں، ان کے روابط اسرائیل سے مضبوط ہو رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ عالم اسلام کے مسلمان مسئلہ فلسطین پر متفق ہیں۔ چاہے وہ فلسطین کے حالات سے آگاہ نہ ہوں لیکن اس کے باوجود چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہنے والے مسلمان ہوں، سبھی کے دلوں میں فلسطینی عوام کے لیے احساس ہے۔ Seminar on the occasion of Al-Quds Day in Aiwan-e-Ghalib, Delhi
Al-Quds Day Conference in Delhi: بیت المقدس کی بازیابی کے لیے ایوان غالب میں سمینار - Seminar on the occasion of Al-Quds Day
'مسلمان بیت المقدس کو فراموش نہیں کرسکتے، جس دن بیت المقدس کو فراموش کردیا تو سمجھیے کہ ہم نے اپنے دین کو فراموش کر دیا۔ ہم فلسطینی قوم کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے انسانیت کو فراموش کردیا۔ Seminar on the occasion of Al-Quds Day in Aiwan-e-Ghalib, Delhi
مزید پڑھیں:
وہیں آل انڈیا شیعہ کونسل کے جنرل سیکریٹری مرزا عمران علی نے بتایا کہ رواں برس جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ البتہ ہم نے تمام مساجد سے یہ اپیل کی کہ وہ جس طرح سے ہر سال احتجاجی مظاہرے کیا کرتے تھے، اس سال بھی اسی طرح سے اپنا احتجاج درج کرائیں۔ Seminar on the occasion of Al-Quds Day
وہیں آل انڈیا شیعہ کونسل کے کنوینر مولانا جلال نقوی نے بتایا کہ 'عالمی یوم القدس سنہ 1979 میں ایران میں انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے جمعۃ الوداع کے موقع اس کا آغاز کیا تھا تاکہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز دنیا بھر کے مسلمان اور سبھی انصاف پسند افراد اٹھا سکیں۔
TAGGED:
یوم القدس کے موقع پر سیمینار