اسلام آباد: پاکستان کے بلے باز عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے جانب سے ان پر انسداد بدعنوانی ضابطہ اخلاق توڑنے کے الزام میں لگائے گئے تین سال کی پابندی کے خلاف سرکاری طور سے اپیل کی ہے۔
پی سی بی آئین کی دفعہ 37 کے مطابق اکمل کی اپیل پر اب 15 دن کے اندر اندر ایک آزاد جج کی تقرری کرے گی ۔ جو کیس اور اکمل کو ملی سزا کا جائزہ لیں گے۔
پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چئرمین فضل میراں چوہان نے گزشتہ 27 اپریل کو اکمل کو پی سی بی کی انسداد بدعنوانی ضابطہ اخلاق کی دو دفعات کے خلاف ورزی کا مجرم ٹھہرایا تھا، اور ان پر کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں کھیلنے پر تین سال کی پابندی لگائی تھی۔
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے معاملے کو لے کر اکمل پر الزام لگائے تھے۔ اور بورڈ نے اس معاملے کو انتظامی کمیٹی کو بھیجا تھا۔
اکمل پر آرٹیکل 4.8.1 کے تحت الزامات طے کرتے ہوئے پی سی بی نے اکمل کے خلاف 20 مارچ کو بدعنوانی مخالف دفعات کو توڑنے کا الزام لگایا تھا۔ اکمل نے اگرچہ کہا تھا کہ وہ کاروبار اور سماجی افعال کی وجہ سے بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں اور اگر اس دوران کوئی موردالزام شخصیت ان سے ملتی ہے تو وہ اس بارے میں جوابدہ نہیں ہیں ۔