اردو

urdu

ETV Bharat / state

آخر اردو کے ساتھ سوتیلا سلوک کب تک؟ - urdu in india

آزادی سے قبل اردو بولنے والوں میں تمام مذاہب کے لوگ شامل تھے لیکن اب اس زبان کو صرف مسلمانوں تک ہی محدود کر دیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ آزادی کے بعد سے اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جاتا رہا ہے۔

اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کب تک؟

By

Published : Jul 4, 2019, 11:47 PM IST


اردو زبان کو دہلی کی دوسری سرکاری زبان ہونے کا اعزاز حاصل ہے لیکن دیگر زبانوں کی طرح جو مقام اسے ملنا چاہیے تھا وہ نہیں مل سکا۔

دہلی حکومت کے زیرانتظام 1030 اسکول ہیں جن میں 794 اسکولز میں اردو کے 'ٹی جی ٹی' کی اسامیہ خالی ہیں لیکن محض 300 اسکول میں ہی اردو پڑھائی جا رہی ہے۔ باقی 394 اسکول میں نہ تو اردو پڑھانے کا کوئی بندوبست کیا گیا اور نہ ہی اسامیوں کی بھرتی کی گئی۔

اردو کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کب تک؟

ٹی جی ٹی کے لیے 1029 اسامیاں ہیں لیکن محض 57 ٹیچرز کی تقرری کی گئی ہے۔ جبکہ 303 گیسٹ ٹیچرز اور 38 اردو اکیڈمی کے ٹیچرز ہیں جو اردو کے طلباء کو پڑھاتے ہیں۔ اگر ان سب کو بھی جوڑ لیا جائے تو اس کے بعد بھی 631 اسامیا ٹی جی ٹی اردو کی خالی پڑی ہوئی ہیں۔

دلچسپ بات ہے کہ اردو طلباء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک 97 ہزار طلباء اردو میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جبکہ بارہویں جماعت تک یہ تعداد ایک لاکھ 530 طلباء تک پہنچ جاتی ہے۔

یہ اعداد و شمار محض 300 اسکولوں کے ہیں جہاں اردو کی تعلیم دی جارہی ہے۔ اگر سبھی اسکولز میں اردو کی تعلیم دی جائے تو یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details