اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجیت ڈووال کا آج شمال مشرقی دہلی میں دورے کا امکان - اجیت ڈوبھال

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر سکتے ہیں ۔ مسٹر ڈووال نے منگل کی شب کو بھی شمال مشرقی دہلی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا تھا.

ڈوبھال آج شمال مشرقی دہلی میں دورہ کر سکتے ہیں
ڈوبھال آج شمال مشرقی دہلی میں دورہ کر سکتے ہیں

By

Published : Feb 26, 2020, 3:15 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:32 PM IST

مسٹر ڈوبھال نے تشدد سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران تمام فرقوں کے لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے کی یقین دہانی کرائی.

واضح ر ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے ) کے خلاف بھڑکے تشدد میں اب تک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال سمیت 20 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 200 سے زائد زخمی ہیں.

تشدد کی وجہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) نے دہلی کے شمال مشرقی علاقوں کے مجموعی طورپر 86 مراکز پر 26 فروری کو منعقد ہونے والے 10 ویں اور 12 ویں بورڈ کیے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details