نئی دہلی: بحریہ نے ہفتہ کو بحیرہ عرب میں طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ سمیت 35 سے زیادہ جنگی جہازوں کو تعینات کرکے اپنی زبردست بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ بحری طاقت کا یہ مظاہرہ قومی مفادات، علاقائی استحکام اور بحری میدان میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بحر ہند اور اس سے باہر میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے بحریہ کے مقصد میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس مشق میں ملک کے دو طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ اور مقامی طور پر بنائے گئے آئی این ایس وکرانت کے ساتھ ساتھ جنگی جہازوں، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کے بیڑے نے بھی سمندری علاقہ میں ہندوستان کی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔