اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: ہوا کا معیار انتہائی آلودہ

دہلی میں ہوا کی آلودگی کے سسب اتوار کے روز ہوا کا معیار انتہائی ناقص زمرے میں رہا۔

دہلی: ہوا کا معیار انتہائی ناقص
دہلی: ہوا کا معیار انتہائی ناقص

By

Published : Oct 25, 2020, 11:41 AM IST

دارالحکومت دہلی کے بوانا علاقہ میں ہوا کا معیار انڈیکس 422، منڈکا 423 اور جہانگیرپوری میں 416 ہے، آلودگی کنٹرول کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کا ہوا کا معیار انتہائی حساس زمرے میں ہے۔

تہواروں کے موسم کے دوران دہلی کی ہوا میں ایک بار پھر زہر گھولتا جا رہا ہے۔ ہوا میں آلودگی کی مقدار روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آج بوانا میں ہوا کا معیار انڈیکس 422 ، منڈکا میں 423 اور جہانگیرپوری میں 416 درج کیا گیا ہے۔

نئی دہلی کے این سی آر میں ہفتہ کے روز غازی آباد میں ہوا کا معیار خراب تھا ، جبکہ گڑگاؤں ، فرید آباد اور گوتم بودھ نگر میں یہ 'انتہائی ناقص' زمرہ میں درج کیا گیا تھا۔

سنٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق ہوا کے معیار انڈیکس (اے کیوآئی) کے مطابق ، دہلی کے ان چار ہمسایہ اضلاع میں صبح کے وقت 'پی ایم 2.5' (ہوا میں 2.5 مائکرو میٹر سے کم ذرات) اور 'پی ایم 10' کی مقدار انتہائی خراب ہے۔ 'قسم یہ دونوں ذرات اہم فضائی آلودگی ہیں۔

انڈیکس کے مطابق ، 0 اور 50 کے درمیان اے کیو آئی کو 'اچھا' ہے ، 51 اور 100 کے درمیان 'اطمینان بخش' ، 101 اور 200 'متوسط' ، 201 اور 300 'خراب' ، 301 اور 400 'بہت خراب' ہے۔ اور 401 اور 500 کے درمیان 'سنگین' سمجھا جاتا ہے۔

کل کے سی پی سی بی کے اعدادوشمار کے مطابق ، غازی آباد میں لونی میں اے کیوآئی 412 ، وسندھرا میں 363 ، سنجے نگر میں 360 اور اندرا پورم میں 358 تھا۔

گوتم بودھ نگر کے نوئیڈا میں ، اے کیوآئی سیکٹر 62 میں 360 ، سیکٹر ون میں 356 اور سیکٹر 116 میں 315 تھا۔ گریٹر نوئیڈا میں AQI نالج پارک پنجم میں 391 اور نالج پارک میں 342 رہا۔

گڑگاؤں میں اے کیو آئی سیکٹر 51 میں 379، تیریگام میں 342، وکاس سدن میں 329، این آئی ایس ای گوال پاڑی علاقے میں 266 رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details