پریس کانفرنس کے دوران منیش سسودیا نے کہا کہ آڈ-ایون کا دوسرا دن بھی کافی کامیاب رہا، جس سے گذشتہ دنوں کے مقابلے میں ہوا کے معیار کا انڈیکس بہتر ہوا ہے۔
مسٹر سسودیا نے سہ پہر تین بجے تک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پی ایم، 2.558 ہوا کی کوالیٹی رہی جو کافی اچھی کوالیٹی کہی جاسکتی ہے جبکہ وہیں 139 10 ہوا کی کوالیٹی رہی جو گزشتہ دنوں ہوا کے معیار سے بہتر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کل سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہریانہ اور پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں کمی آئیگی اور امید کرتے ہیں کہ اب کوئی نیا دھواں نہیں آئیگا۔
'اوڈ ایوین سے فضائی آلودگی میں کمی.ویڈہو منیش سسودیا نے اپنے کانفرنس میں دوپہر 2 بجے تک چالان کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مجموعی طور پر 192 رسیدیں کاٹی گئیں، جبکہ سہ پہر 384 کاٹے جا چکے تھے تاہم شام تک یہ تعداد بڑھ کر 751 ہوگئی، جس میں دہلی ٹریفک پولیس کے 402 ، محکمہ ٹرانسپورٹ سے 157 اور محکمہ ریونیو سے 192 افراد کے چالان کانٹے گئے تھے۔
نائب وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جس سے لوگ بہت خوش ہیں اور گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی میں بھی کمی آئی ہے۔