اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی۔ این سی آر میں پھر خطرناک سطح پر پہنچی فضائی آلودگی - دہلی۔ این سی آر میں فضائی آلودگی

دہلی۔ این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ بدھ کے روز دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 457 پہنچ گیا ہے۔ جو کہ بہت خراب سطح میں شمار کیا جاتا ہے۔

دہلی۔ این سی آر میں فضائی آلودگی

By

Published : Nov 13, 2019, 3:20 PM IST

دہلی میں ایک بار پھر سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دہلی۔ این سی آر میں فضائی آلودگی، دیکھیں ویڈیو

غور کرنے والی بات ہے کہ دہلی میں لگاتار آلودگی میں اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے تھوڑی راحت ملی تھی، آج یعنی بدھ کے روز دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دہلی کا لودھی روڈ علاقہ سب سے آلودہ ہے، کیونکہ آج اے کیو آئی 500 درج کیا گیا ہے۔

وہیں دارالحکومت سے متصل نوئیڈا، غازی آباد اور فریدآباد کے حالات خطرناک ہیں۔

نوئیڈا سیکٹر 62 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 472 درج کیا گیا ہے تو فریدآباد کے سیکٹر 16 میں اے کیو آئی 441 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وہیں گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک میں اے کیو آئی 458 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details