اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایئرانڈیا کا پائلٹ کووڈ 19 کا شکار - pilot tests positive

پائلٹ لینڈنگ کے بعد کورونا مثبت پایا گیا اس سے قبل چار دن پہلے بائلٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

ایئر انڈیا کا پائلٹ کووڈ 19 مثبت
ایئر انڈیا کا پائلٹ کووڈ 19 مثبت

By

Published : Jun 23, 2020, 12:20 PM IST

ایئر انڈیا کی دہلی - سڈنی پرواز کے ایک پائلٹ کووڈ 19 کا شکار ہوگیا ہے۔۔ یہ بات ایئر لائن کے سینئر عہدیداروں نے بتائی۔

حکام نے بتایا کہ بائلٹ کا ٹسٹ 16 جون کو منفی آیا تھا اور اسی وجہ سے قواعد کے مطابق، اسے 20 جون کو دہلی - سڈنی پرواز کے لئے ڈیوٹی دی گئی تھی۔ پرواز سے قبل، اس کا نمونہ دوبارہ لیا گیا تھا۔ اس کے بعد سڈنی میں لینڈنگ کے بعد وہ مثبت پایا گیا تھا۔ "

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور عملے کے دو افراد کو سڈنی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کیبن عملہ یا مسافروں کوقرنطینہ میں نہیں رکھا گیا ۔

ائئر فلائٹ کووڈ 19 ٹیسٹنگ سے متعلق ائیر انڈیا کے پروٹوکول کے مطابق، عملے کو روانگی کی تاریخ سے پانچ دن قبل نمونہ دینے کے لیے کوڈ 19 ٹیسٹنگ مقام کا دورہ کرنا ہوگا۔

چونکہ پائلٹ کا 20 جون کو دہلی - سڈنی کی پرواز کی روانگی سے چار دن قبل پائلٹ کا ٹسٹ منفی آیا تھا، لہذا اس کے بعد ہی اسے روسٹر میں رکھا گیا تھا ۔ لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس نے پرواز سے ٹھیک پہلے ٹیسٹ کے لئے دوسرا نمونہ کیوں دیا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز کو چلانے سے قبل پائلٹ کے پاس باضبطہ کوویڈ 19 کی منفی جانچ کی رپورٹ تھی۔

ایئر انڈیا 20 جون کی پرواز وندے بھارت مشن کا حصہ تھی ۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو ، دہلی سے ماسکو جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو درمیانی راستے سے واپس آنے کو کہا گیا تھا کیونکہ ان کی گراؤنڈ ٹیم کو معلوم ہوا تھا کہ طیارے میں سوار پائلٹوں میں سے ایک کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

دو سینیئر بیوروکریٹس نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عملے کے ممبروں کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس کی جانچ پڑتال کرنے والے ذمہ دار عہدیداروں کی طرف سے "غلطی" ہوئی ہے اور انہوں نے پائلٹ کے ٹیسٹ کے نتائج کو صحیح طور پر نہیں دیکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details