طیارے نے ہفتے کی صبح ماسکو کے لیے پرواز بھری تھی۔ اس طیارے میں دہلی این سی آر اور راجستھان کے لوگوں کو روس سے واپس لایا جانا تھا۔ راستے میں عملہ کو اطلاع دی گئی کہ طیارے اڑانے والے ایک پائلٹ کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد طیارے کو آدھے راستے سے واپس بلا لیا گیا۔
ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے آج شام جاری بیان میں کہا، 'ایک پائلٹ پرواز وسے قبل کووڈ جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد صبح دہلی سے ماسکو جا رہے طیارے کو فوری طور پر واپس بلا لیا گیا۔ اس پرواز میں کوئی مسافر نہیں تھا۔ ہوائی جہاز کے دہلی واپس آنے کے بعد تمام پائلٹوں اور کیبن عملہ کی کووڈ -19 جانچ کی گئی ہے۔ اس کی جگہ دوسرا ہوائی جہاز نئے عملے کے ساتھ ماسکو روانہ ہو چکا ہے'۔