اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوائی جہاز کے تیل کی قیمتوں میں کمی - Indian Oil Corporation

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

ہوائی جہاز کے تیل کی قیمتوں میں کمی
ہوائی جہاز کے تیل کی قیمتوں میں کمی

By

Published : Aug 16, 2020, 6:01 PM IST

اس سے ایئر لائن کمپنیوں کو ایندھن کی لاگت میں کچھ راحت ملے گی۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیانڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت اتوار کے روز سے 1012.87 روپے یعنی2.31 فیصد گھٹ کر 42919.66 روپے فی کلو لیٹر پر آگئی ہے۔

لگاتار چھ بار قیمتوں میں اضافے کے بعد طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح کولکاتہ میں طیارہ ایندھن آج سے 1151.62 روپے سستی ہوکر 47504.53 روپے فی کلو لیٹر مل رہی ہے۔

ممبئی میں اس کی قیمت 610.50 روپے کم ہوکر 42602.69 روپے اور چنئی میں 1145.52 روپے کمی سے 43،877.05 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:ڈیزل مستحکم ، 47 دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں طیارہ ایندھن کی نرخوں پندرہ روز میں نظر ثانی کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details