اردو

urdu

ETV Bharat / state

Derogatory Remarks Against Prophet: نوپور شرما کی گرفتاری کے لیے ایم آئی ایم کا احتجاج کل - گستاخ رسول نوپور شرما

اہانت رسولﷺ کے معاملے میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل Prophet Remark Row کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کل 9 جون 2022، بروز جمعرات بوقت 11 بجے صبح جنتر منترپر احتجاج کرے گی۔ AIMIM Demands Nupur's Arrest For Prophet Remark

Prophet Remark Row
نوپور شرما کی گرفتاری کے لیے ایم آئی ایم کا احتجاج کل

By

Published : Jun 8, 2022, 10:09 PM IST

نئی دہلی: اہانت رسولﷺ کے معاملے میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کل 9 جون 2022، بروز جمعرات بوقت 11 بجے صبح جنتر منترپر احتجاج کرے گی۔ مجلس کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے لوگوں سے مظاہرے میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کے ذریعہ نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف یوپی اے کے تحت گرفتاری کا زور وشور سے مطالبہ کیا جائے گا۔ Prophet Remark Row

واضح رہے کہ بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی دہلی کے میڈیا انچارج نوین کمار جندال نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین آمیز تبصرہ کیے تھے، جس کے خلاف ایم آئی ایم کی اکائی نے شاہین باغ تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی اور مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا لیکن آج تک ان پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ ملک کے 25 کروڑ مسلمانوں کی جانب سے بھی مسلسل مطالبہ کیا گیا لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ اب جب کہ سعودی عرب، ایران، قطر سمیت 25 ممالک نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا تو بی جے پی کی طرف سے دونوں لیڈران کے خلاف کاروائی کی گئی لیکن حکومت اب بھی خاموش ہے اور کوئی قانونی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ AIMIM Demands Nupur's Arrest For Prophet Remark

اس لیے دہلی مجلس کی جانب سے دونوں لیڈروں کے خلاف یوپی اے کے تحت گرفتار کرنے کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ اس دوران صدر جمہوریہ ہند، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، ایل جی اور دہلی پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی دیا جائے گا۔ AIMIM Demands Nupur's Arrest For Prophet Remark

یہ بھی پڑھیں:

Prophet Remark Row: رسول اللہﷺ کی شان میں کستاخی کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے: مجاہد حسین حبیبی

ABOUT THE AUTHOR

...view details