دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین All India Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeen in Delhi دہلی کے صدرکلیم الحفیظ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے جس پر بھی اعتماد کیا، اسی نے ان کو دھوکا دیا ہے، کانگریس Congress Politics On Muslims نے ساٹھ سال میں ہمیں ٹھکانے لگایا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے آٹھ سال گڈھے میں ڈال دیا۔ دونوں پارٹیوں نے ہمیں پسماندگی ہی دی ہے۔ حکومت کے پاس ایودھیا تیرتھ یاترا اور دیوالی مہوتسو کے لیے بجٹ ہے، وقف مساجد کی مرمت کے لیے پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے۔
پرانی دہلی کے سوئی والان کے رفیع ہال میں مجلس کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کلیم الحفیظ AIMIM Leader Kaleemul Hafeez نے کہا کہ دہلی کی جامع مسجد، شاہی مسجد فتح پوری اور مبارک بیگم مسجد بیلی ماران انتہائی خستہ حالت کا شکار ہیں، پتھر گررہے ہیں، گنبد میں دراڑیں آرہی ہیں، لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے، ان علاقوں میں کونسلر بھی مسلمان ہے، ایم ایل اے بھی مسلم ہے بلکہ دہلی حکومت میں وزیر بھی ہے۔ اس کے باوجود وہ حکومت سے کوئی کام نہیں کرا پا رہے ہیں۔ وہ مسلمان ہونے کے باوجود ہمارے قائد نہیں ہیں۔
کلیم الحفیظ AIMIM Leader Kaleemul Hafeez نے کہا کہ دہلی حکومت کا مکھیا آر ایس ایس بھی بڑا فرقہ پرست ہے، اس نے ایودھیا کے لیے پوری ٹرین روانہ کی، کروڑوں روپے لگاکر دیوالی مہوتسو منایا اور سرکاری خرچ پر ٹیلی کاسٹ کیا، اپنے چہرے کے اشتہار پر بارہ سو کروڑ روپے خرچ کیے لیکن اس کے پاس مساجد کی مرمت کے لیے پھوٹی کوڑی نہیں ہے۔جبکہ خود اوقاف سے سالانہ کروڑوں کی آمدنی ہوتی ہے۔