آئندہ ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات Delhi Municipal Corporation Elections کے مدنظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نےترلوک پوری اور پٹپڑ گنج میں دفاتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر کلیم الحفیظ نے کہا کہ تینوں ایم سی ڈی میں بی جے پی نے بڑے بڑے گھوٹالے کیے ہیں، ان سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہی بی جے پی ایس ڈی ایم سی کے اسکولوں میں ڈریس اور یونیفارم کا غیر جمہوری حکمنامہ جاری کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ اس سے معصوم بچوں کے ذہنوں پر اس کا برا اثر پڑے گا۔ جب لوگ کام نہیں کرتے اور انہیں عوام کی ناراضگی کا خطرہ ہوتا ہے تو وہ مذہب کا استعمال کرتے ہیں۔
کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس سیاست میں مذہب کے استعمال کی مذمت کرتی ہے۔
دہلی حکومت نے اپنے اسکولوں کے لیے تو بیان جاری کیا، لیکن عام آدمی پارٹی کے کاؤنسلرس کو بھی بی جے پی کی اس کوشش کی کھل کر مخالفت کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول یونیفارم کے نام پر کسی کی مذہبی شناخت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ صدر مجلسِ نے کہا دلتوں اور مسلمانوں کو ایک ساتھ آنا چاہیے تبھی ان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔