دہلی میں مجلس کی بڑھتی ہوئی طاقت سے کانگریس سمیت نام نہاد سیکو لر پارٹیاں پریشان اور خوف زدہ ہیں۔ وہ خوف کے عالم میں گمراہ کن پروپیگنڈا پر اتر آئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے Delhi AIMIM President Kalimul Hafeez پریس کو جاری ایک بیان میں کیا۔ وہ دہلی کانگریس کے نائب صدر علی مہدی کے اس بیان پر تبصرہ کررہے تھے جس میں علی مہدی نے کہا کہ مجلس سے ٹوٹ کر لوگ کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ علی مہدی، مصطفیٰ آباد سے سابق ایم ایل اے حسن احمد کے صاحب زادے ہیں۔ علی مہدی مشرقی دہلی کے رہنے والے عبد الحق کو مجلس کا نارتھ ایسٹ لوک سبھا صدر بتایا ہے۔
مجلس کے صدر نے کہا کہ اس نام کا کوئی آدمی کبھی مجلس کا لوک سبھا صدر نہیں رہا اور نہ اس وقت ہے اور جب سے میں صدر بنا ہوں میں اس نام کے کسی آدمی سے واقف نہیں ہوں۔'