نئی دہلی:کل ہند مجلس اتحاد مسلمین دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منارہا تھا لیکن 15 اگست کے دن گجرات حکومت نے بلقیس بانو اجتماعی جنسی زیادتی اور ان کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے سزا یافتہ قیدی کو معافی دے کر ملک کے سماج کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ aimim delhi leader reaction on bilkis bano case
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اس کے کارنامے جانبدار ہیں۔ اس کی تازہ مثال گجرات کا بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی ہے جنہیں عدالتوں کے ذریعہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بی جے پی زیر اقتدار ریاست گجرات نے ان مجرمین کو معافی دے دی ہے۔