اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں نے خون کے عطیہ بیداری کے لیے سائیکل ریلی نکالی - اردو نیوز دہلی

ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں نے ایمس ہسپتال سے انڈیا گیٹ تک سائیکل ریلی نکالی۔ اس سائیکل ریلی کا مقصد کل یعنی 14 جون کو ہونے والے خون کے عطیہ کیمپ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

AIIMS RDA doctors cycle rally aware for blood donation in AIIMS delhi
ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں نے خون کے عطیہ بیداری کے لیے سائیکل ریلی نکالی

By

Published : Jun 13, 2021, 12:34 PM IST

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں نے خون کے عطیات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے سائیکل ریلی نکالی۔ یہ ریلی ایمس ہسپتال سے انڈیا گیٹ تک جائے گی۔ اس کے بعد دوبارہ ایمس ہسپتال واپس آئے گی۔ اس سائیکل ریلی کا مقصد 14 جون کو ہونے والے خون عطیہ کیمپ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سائیکل ریلی کے دوران ڈاکٹروں نے 14 جون کو لگائے جانے والے خون کے عطیہ کیمپ میں بڑھ چڑھ کر شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جو لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، وہ بھی 22 دن کے بعد خون کا عطیہ کرسکتے ہیں۔ وہیں جن لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے، وہ 14 دن کے بعد خون کا عطیہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Coronavirus Update: کورونا کیسز کی تازہ ترین تفصیلات

ڈاکٹروں نے بتایا کہ کووڈ وبا کی وجہ سے بہت ساری سماجی تنظیمیں خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام نہیں کرسکی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون کی کمی ہو گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں ایمس کے ذریعہ خون عطیہ کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس میں تمام اہل افراد کو خون کا عطیہ کرنا چاہیئے، کیونکہ ایک شخص تین جانیں بچا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details