قومی دارالحکومت دہلی میں واقع آل انڈیا انسی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس)، ایمس کے نرسنگ عملے کے رکن اروند نے کہا کہ کئی دہائیوں سے مرد نرسنگ عملہ اپنی محنت، لگن اور خدمت سے اس عہدے کے وقار کا احترام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس انفیکشن کے اس دور میں بھی مرد نرسنگ عملے کی ہر جگہ تعریف کی جارہی ہے، پھر انسٹی ٹیوٹ ان سے صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایمس میں نرسنگ عہدیدار سے متعلق نافذ کیے گئے نئے احکامات کی سخت مخالفت کی جارہی ہے، اور اسی فرمان کو ختم کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے میل نرسنگ عہدیداران نے وزیراعظم اور مرکزی وزیر صحت سے درخواست کی ہے۔