اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمس کی نرس اور اس کے 2 بچے کورونا مثبت

دارالحکومت دہلی کے ایمس کے کینسر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والی نرس کورونا سے مثبت پائی گئی ہے۔ نرس کے دو بچے بھی ٹیسٹ کے بعد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ نرس کے شوہر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ایمس کی نرس اور اس کے 2 بچے کورونا مثبت
ایمس کی نرس اور اس کے 2 بچے کورونا مثبت

By

Published : Apr 27, 2020, 10:07 AM IST

دارالحکومت دہلی میں تقریبا 70 صحت عملہ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں ان کے کنبہ کے اراکین کی گنتی شامل نہیں ہے۔ اتوار کو کووڈ -19 ٹیسٹ کی جو رپورٹ آئی ہے اس میں ایمس کی ایک نرس بھی شامل ہے۔

دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے کینسر ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والی ایک نرس کو بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ نرس کے دو بچے بھی ٹیسٹ کے بعد کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ نرس کے شوہر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ہفتہ کے روز نرس کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ اس کے دو بچوں کو اتوار کے روز ایمس لے جایا گیا۔


ایمس کینسر ڈیپارٹمنٹ کے ڈے کیئر یونٹ میں ایک نرس کووڈ مثبت ہونے کے بعد پورے محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔ اس لیے احتیاط کے طور پر ہفتے کے روز تمام مریضوں کو جو ایمس میں کیمو کے لیے آئے تھے انہیں قرنطینہ میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس دن کے تمام ڈاکٹرز اور نرسیز جو محکمے میں ڈیوٹی پر تھے ان کو بھی قرنطین کے لیے کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details