قومی دارالحکومت دہلی میں علاج کرانے آئے دیگر ریاستوں کے مریضوں کی حالت خستہ ہے، نہ وہ واپس گھر جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں ہسپتال میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے، ایسے میں وہ لاک ڈاؤن کے دوران کس طرح سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں آئیے ہم انہیں سے جانتے ہیں۔
دہلی میں دیگر ریاستوں سے علاج کرانے آئے مریض پریشان دہلی میں ایمس ہسپتال کے باہر بنے اس سب وے میں یہ مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ان میں کینسر اور دل کے مرض کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں ان میں کینسر اور دل کے مرض کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
محتاجگی کا عالم یہ ہے کہ کروناوائرس سے بچنے کے لیے جب اس نازک دور میں پوری دنیا اپنے گھروں میں رہ کر خود کو محفوظ رکھنے میں مصروف ہے، اسی وقت یہ لوگ کچھ روپے کی کمی کی وجہ سے اپنی زندگی سڑکوں پر گزار رہے ہیں ہسپتال کے باہر بنے اس سب وے میں نہ تو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جا رہا ہے، اور نہ ہی سینیٹائزر کا استعمال یہاں دیکھنے کو ملا، ملی تو بس ان مریضوں کی آنکھوں میں بے بسی، چہرے پر مایوسی اور باتوں میں لاچارگی۔
دہلی میں ایمس ہسپتال کے باہر بنے اس سب وے میں یہ مریض اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں محتاجگی کا عالم یہ ہے کہ کروناوائرس سے بچنے کے لیے جب اس نازک دور میں پوری دنیا اپنے گھروں میں رہ کر خود کو محفوظ رکھنے میں مصروف ہے، اسی وقت یہ لوگ کچھ روپے کی کمی کی وجہ سے اپنی زندگی سڑکوں پر گزار رہے ہیں۔