اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی ایمس کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے علاج کے لیے کمر بستہ - ڈائیریکٹر رندیپ گلیریا

جان لیوا کورونا وائرس کے پیش نظر قومی دارالحکومت دہلی کے ایمس ہسپتال کے ڈائیریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ہسپتال کے 120 تا 150 بیڈ صرف اور صرف اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص کردیئے ہیں۔

دہلی ایمس کے ڈائیریکٹر رندیپ گلیریا
دہلی ایمس کے ڈائیریکٹر رندیپ گلیریا

By

Published : Mar 14, 2020, 11:34 PM IST

دہلی ایمس کے ڈائیریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر ہم ہر روز مختلف محکموں کی میٹنگیں لے رہے ہیں کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کا کس طرح سے علاج و معالجہ کیا جائے جبکہ اس کے لیے الگ سے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

دہلی ایمس کے ڈائیریکٹر رندیپ گلیریا، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ یہ وائرس انہی لوگوں میں پایا جا رہا ہے جو بیرون ممالک سے آر ہے ہیں یا ان کے قریبی افراد میں ہی اس کے اثرات ہورہے ہیں۔

رندیپ گلیریا نے کہا کہ ایمس کی نو تعمیر شدہ عمارت کا ایک حصہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے اور یہاں پر آئی سی یو وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details