دارالحکومت دہلی میں آج تینوں افواج کے جوانوں کے زریعہ جہاز سے پھول برسائے گئے۔ دہلی ایمس ملک کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ واضح رہے کہ تین ماہ سے ڈاکٹرز اور نرسیں ہمارے لیے کورونا واریئر بن کر ابھریں ہیں۔
ایمز کے ڈاکٹروں نے فوجی جوانوں کا خیرمقدم کیا - ڈاکٹرز اور نرسیں ہمارے لیے کورونا واریئر
عالمی وبا کورونا وائرس سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا جنگ لڑ رہا ہے۔ ملک کے مختلف ریاستوں میں کورونا جنگجوؤں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔

ایمز کے ڈاکٹروں نے فوجی جوانوں کا خیرمقدم کیا
فوج کے جوان جو کہتے ہیں کہ ہر پریشانی آنے پر ہم لوگ آگے رہتے ہیں لیکن یہاں پر جوانوں نے کہا کہ 'اس بار ہم پیچھے ہیں اور ڈاکٹرز آگے ہیں۔
ایمز کے ڈاکٹروں نے فوجی جوانوں کا خیرمقدم کیا
دارالحکومت دہلی میں جب صبح 10 بجے تینوں فوج کے ذریعہ پھول نچھاور کیے جارہے تھے تو گیٹ نمبر 1 پر ڈاکٹر کے ذریعہ فوجی جوانوں کا بھی ڈھول نگاڑا بجاکر استقبال کیا گیا اور ڈاکٹروں نے کہا کہ 'آج کا دن ہمارے لیے اچھا دن ہے۔ ساتھ ہی آپ کو یہ بھی بتادیں کہ پولیس اہلکاروں کا بھی فوجی جوان خیرمقدم کیے۔