ملک کے دارالحکومت دہلی میں بڑھتے کورونا وائرس کے معاملے کو دیکھتے ہوئے، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹرز نے ایک پوسٹر جاری کر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ جتنا ہو سکے گھر پر ہی وقت گزاریں۔
اطلاعات کے مطابق ملک میں جس طرح سے كورونا وائرس پھیل رہا ہے، اس سے اس ہسپتال میں کافی بھیڑ ہو رہی ہے، ایسے میں وائرس کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے، لہذا ڈاکٹرز کی جانب سے یہ پوسٹر جاری کر کے معلومات دی گئی ہے کہ عوام ہسپتال آنے سے پرہیز کریں۔