محترمہ مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا، یہ کافی مایوس کن ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں مہاجر مزدوروں کو ٹرینوں و بسوں وغیرہ سے بھیجنے کے لئے ان سے کرایہ وصول کررہی ہیں۔
مزدوروں کی مدد کے لیے کانگریس کے بعد اب بی ایس پی بھی آگے آئی - یہ کافی مایوس کن ہے
مزدوروں کی گھر واپسی کے سلسلے میں کانگریس کے بعد بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت اگر مہاجر مزدوروں کا کرایہ ادا کرنے میں پش وپیش سے کام لیتی ہیں تو ان کی پارٹی اہل حضرات سے مدد لے کر ان کو بھیجنے کا نظم کرے گی۔
مزدوروں کی مدد کے لیے کانگریس کے بعد اب بی ایس پی بھی آگے آئی
سبھی حکومتیں یہ واضح کریں کہ وہ انہیں بھیجنے کے لئے کرایہ نہیں دے پائیں گی۔ بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے۔'
انہوں نے مزید لکھا کہ 'ایسے حالت میں بی ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومتیں مہاجر مزدوروں کا کرایہ ادا کرنے میں پش و پیش کرتی ہیں تو پھر بی ایس پی اپنے اہل حضرات سے تعاون حاصل کر کے ان کو بھیجنے کا نظم کر نے میں اپنا تھوڑا کردار ضرور ادا کرے گی۔