اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 370 ہٹنے کے بعد امن کے نئے باب کا آغاز ہوا: بی جے پی - آرٹیکل 370

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے ہٹنے کے بعد ہندوستان میں سلامتی، امن اور خوشحالی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

دفعہ 370 ہٹنے کے بعد امن کے نئے باب کا آغاز ہوا: بی جے پی
دفعہ 370 ہٹنے کے بعد امن کے نئے باب کا آغاز ہوا: بی جے پی

By

Published : Nov 7, 2021, 10:36 PM IST

بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اتوار کے روز منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں بلاک ڈیولپمنٹ کمیٹی (بی ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی (ڈی ڈی سی) کے انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے اور وہاں کے لوگوں نے بلا خوف و خطر حصہ لیا۔

بی جے پی کی قرارداد میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سالوں میں 56,261 کروڑ روپے کی لاگت والے 54 پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جنوری 2021 میں 28400 کروڑ روپئے کی صنعت کے فروغ سے متعلق اسکیم کا آغاز کیا گیا۔اس سے قبل 2020 میں جموں و کشمیر کے لیے 80,000 کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر: سی آر پی ایف کو پانچ سو کنال اراضی دی گئی

بی جے پی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 100 فیصد لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت لا کر ان کی صحت سے متعلق پریشانیوں کو دور کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی کافی کمی آئی ہے اور ان واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details