اردو

urdu

ETV Bharat / state

طویل قانونی جد وجہد کے بعد "کربلا" کمرشیئل قبضے سے آزاد - کمرشیل قبضے سے آزاد

بھارتی دار الحکومت دھلی میں واقع کربلا جورباغ دہلی کی انتہائی قیمتی وقف اراضی میں شمار کی جاتی ہے، وقف کی اس زمین کو ناجائز قبضہ سے آزاد کرا لینا اپنے آپ میں ایک مثالی کارنامہ ہے۔

اٹھارہ سال تک طویل قانونی جد وجہد کے بعد "کربلا" کمرشیل قبضے سے آزاد

By

Published : Mar 19, 2019, 6:57 PM IST


ملک بھر میں ہزاروں وقف اراضی ناجائز قبضوں کی شکار ہیں، سیکڑوں میں عدالتی اور قانونی لڑائی چل رہی ہے۔

اٹھارہ سال تک طویل قانونی جد وجہد کے بعد "کربلا" کمرشیل قبضے سے آزاد

اکثر بھت کم ہوتا ہے کہ وقف کی کوئی زمین ناجائز قبضہ سے آزاد ہوگئی ہو، تاہم بھارت کی دارالحکومت دہلی میں واقع کربلا جورباغ 45 سالہ قبضے سے پاک ہوگئی۔

خیال رہے کہ یہ دہلی کی سب سے پاش علاقہ لودھی روڈ سے متصل بی کے دتہ کالونی میں واقع ہے۔ بلا آخر کربلا کی اس مہنگی زمین کو 18سال کی قانونی لڑائی کے بعد آزاد کرا لیا گیا ہے۔

عدالت نے نہ صرف قابضین کو زمین خالی کرنے کی ہدایت دی ہے بلکہ تقریبا 7 کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انجمن حیدری کو قانونی اخراجات کے طور پر تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details