اردو

urdu

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکت کی تعداد میں اضافہ

افغانستان میں سیلاب اور تودے گرنے کے ایک سے زیادہ واقعات میں افغانستان میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 162 ہوگئی ہے۔

By

Published : Aug 28, 2020, 5:58 PM IST

Published : Aug 28, 2020, 5:58 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 11:06 PM IST

ETV Bharat / state

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکت کی تعداد میں اضافہ

افغان سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکت کی تعداد میں اضافہ
افغان سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکت کی تعداد میں اضافہ

مختلف افغانستان کے صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 162ہوگئی ہے۔ تاہم ابھی بھی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ پروان کے شہر چریکار میں شدید سیلاب آیا تھا

وہیں افغانستان میں پیش آئے مختلف حادثات میں 250 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر کابل کے شمال میں موجود شہر چریکار میں ہی 100 اموات ہوئی ہیں۔ تاہم صوبے پروان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ شہر کا پچاس فیصد حصہ بری طرح متاثر ہو کر مٹی گارے اور پتھروں میں دھنس کر رہ گیا ہے

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ پروان کے شہر چریکار میں شدید سیلاب آیا تھا۔

افغانستان میں سیلاب اور تودے گرنے کے ایک سے زیادہ واقعات میں افغانستان میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 162 ہوگئی ہے

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ شہر کا پچاس فیصد حصہ بری طرح متاثر ہو کر مٹی گارے اور پتھروں میں دھنس کر رہ گیا ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2020, 11:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details